14 جون ، 2014
اسلام آباد.......وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی،ذرائع کے مطابق چودھری نثارکوفوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا اورانکی انجیوگرافی کی گئی،ذرائع نے بتایا کہ وزیرداخلہ اپنےگھرپرتھےکہ اچانک انکی طبیعت خراب ہوئی۔جس پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا،ذرائعکا کہنا ہے کہ چودھری نثارکوانتہائی نگہداشت کےیونٹ میں رکھاگیاہے،اورانکی انجیو پلاسٹی بھی کیےجانےکاامکانہے۔