پاکستان
23 جنوری ، 2012

جعفرآباد،دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت شروع نہ ہوسکی

کوئٹہ… بلوچستان کے جعفرآباد میں گزشتہ روز دھماکے سے متاثر ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سکیورٹی کلئرنس نہ ملنے کے باعث شروع نہ کیا جاسکا۔گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی کلئرنس ملنے کے بعد ہی متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جاسکے گا۔ بلوچستان کے صارفین کے لئے ہمیں 130ملین کیوبک فٹ گیس درکار ہے جبکہ دھماکے کے بعد 45ملین کیوبک فٹ کی شارٹ فال کا سامنا ہے اور اس وقت 85ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے، گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ پیدا ہوگیاہے،گذشتہ روز جعفرآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا تھا۔

مزید خبریں :