پاکستان
16 جون ، 2014

قاسم علی رضاکے برادرنسبتی کے انتقال پرالطاف حسین کیتعزیت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن کے رکن قاسم علی رضاکے برادرنسبتی گل حسن کے انتقال پر دلی تعزیت اورافسوس کا اظہارکیاہے۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے قاسم علی رضااوران کے تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ گل حسن مرحوم کی مغفرت فرمائے اورتمام پسماندگان کوصبرجمیل عطاکرے۔ دریں اثناء تمام اراکین رابطہ کمیٹی نے بھی قاسم علی رضا سے ان کے بر ادرنسبتی سے دلی تعزیت کااظہارکیا ہے۔دریں اثنا الطاف حسین نے گڈانی کے ساحل پرماہی گیروں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمرحومین کے بلند درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے ملک کے ساحلی علاقوں کے عوام بالخصوص ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیا ط سے کا م لیتے ہوئے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنے اہل خانہ، رشتہ داروں ، دوست احباب کو بھی موسم کی خراب صورتحال سے آگاہ رکھیں تاکہ جان و مال کے نقصان سے بچا جاسکے ۔انھوںنے صوبائی و وفاقی حکومتوں اور متعلقہ شعبے کے وزراء اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سمندر کی بلند سطح کو مد نظر رکھتے ہوئے ساحلی علاقوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات کریں ۔

مزید خبریں :