17 جون ، 2014
قاہرہ..... مصر میں ابراہیم محلب نے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔مصر میں نئی حکومت کے لیے ابراہیم محلب اور ان کی کابینہ نے آج صبح حلف اٹھایا۔ صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں نئی کابینہ سے نو منتخب صدر اور سابق فوجی سربراہ عبدالفتح السیسی نے حلف لیا۔ کابینہ میں معروف بینکار اشرف سلمان کو وزیر سرمایہ کاری کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ امریکا میں مصر کے سابق سفیرSameh Shukri وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر کے لیے یونیورسٹی پروفیسر Naglaa El Ahwany کو منتخب کیاگیاہے۔