17 جون ، 2014
راولپنڈی........لاہور واقعے کے خلاف عوامی تحریک نے راولپنڈی میں فیض آباد پل پر دھرنا 4گھنٹے سے جاری ہے۔ دھرنے میں خواتین اور بچوں بھی شریک ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے حکم تک دھرنا جاری رہے گا۔ فیض آباد پل پر دھرنے کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹریفک جام ہوگیا اور جڑواں شہروں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔