17 جون ، 2014
لاہور.........پنجاب کے وزیرِقانون رانا ثناءاللہ کاکہناہےکہ ڈاکٹر طاہرالقادری آئینِ پاکستان اور جمہوریت سے انحراف کی بات کرتے ہیں،انارکی پھیلا کر جمہوریت کو بلڈوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نےکہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری سادہ لوح افرادسے قرآن پر حلف لے کر ملک میں فتنہ فساد پھیلاناچاہتے ہی،ادارہ منہاج القرآن میں مسلح افراد اور اسلحہ کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں، پولیس آپریشن کے بعد یہ اطلاعات سچ ثابت ہوئیں۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر لوگوں کو ورغلا کر ملک کا سسٹم خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔