پاکستان
17 جون ، 2014

لاہور: منہاج سیکرٹریٹ کےباہرایک شخص سرعام گاڑیوں کے شیشے توڑتا رہا

لاہور: منہاج سیکرٹریٹ کےباہرایک شخص سرعام گاڑیوں کے شیشے توڑتا رہا

لاہور......لاہور میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کےباہر ایک شخص سر عام گاڑیوں کے شیشے توڑتا رہا لیکن قانون کے رکھوالے لاقانونیت کے مظاہرے کو دیکھتے رہے، روکا کیوں نہیں کوئی نہیں جانتا۔ اس شخص کو غور سے دیکھیے، ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں ملبوس یہ شخص ہاتھ میں ڈنڈا لیےمنہاج القرآن سیکرٹریٹ کے باہر دندناتا پھرتا رہا، گاڑیوں کے شیشے توڑتا رہا اور پولیس بھی اس کی حرکتوں کو خاموش تماشائی بنی تکتی رہی، لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچتا رہا، کیمرے کی آنکھ نے وہ مناظر بھی محفوظ کیے جب یہ شخص پولیس اہلکاروں سے ہاتھ ملاتا نظر آیا۔سوال یہ ہے کہ دیدہ دلیری سے یوں لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچاتا یہ شخص کون ہے؟یہ املاک کو نقصان کیوں پہنچا رہا ہے؟یہ سب کچھ کس کی ایما پر کر رہا ہے؟ پولیس اسے کیوں نہیں روک رہی؟ کیا یہ پولیس سے ملا ہوا ہے؟ یا پولیس اس سے ملی ہوئی ہے؟ ان سوالات کے جوابات کسی کو تو دینے ہوں گے، لیکن سوال یہ بھی ہے کہ کون ہے جو ان سوالات کے جوابات دے۔

مزید خبریں :