دنیا
18 جون ، 2014

ملائیشیا :غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 42 افراد لاپتہ

ملائیشیا :غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 42 افراد لاپتہ

کوالالمپور....ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 42 افراد لاپتہ ہو گئے۔کشتی میں گنجائش سے زائد 97 افراد سوارتھے۔ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ساحل پر مشتبہ انڈونیشی تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی، جس میں97 افراد سوار تھے۔ گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔ملائیشیا کے حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں لاپتہ ہونے والے 42 افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔مسافروں میں خواتین اوربچے بھی تھے۔ایک ہیلی کاپٹر ،بحری جہاز اور چار کشتیاں تلاش کےآپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :