پاکستان
18 جون ، 2014

لعل شہباز قلندر کا عرس :گرمی سے بے حال مزید 17 زائرین جاں بحق

لعل شہباز قلندر کا عرس :گرمی سے بے حال مزید 17 زائرین جاں بحق

سیہون ........سیہون میں لعل شہباز قلندر کا عرس کئی سو سال سے جاری ہے،تاہم انتظامات آج بھی صفر ہیں۔ ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین گرمی سے بے حال۔ آج مزید 17افراد جان سے گئے، سیہون میں گرمی اور نہر میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 33 ہو گئی۔سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر دو روز کے دوران گرمی اور نہر میں ڈوب کر 33 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ شدید گرمی کے باعث اور کوئی سرد خانہ نہ ہونے کے سبب ہلاک ہونے والوں کی لاشوں سے انتہائی تعفن اٹھ رہا ہے۔انتظامیہ صورت حال کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

مزید خبریں :