پاکستان
18 جون ، 2014

طاہرہ آصف کے بعداب رشید گوڈیل کو دھمکایا جارہا ہے،الطاف حسین

طاہرہ آصف کے بعداب رشید گوڈیل کو دھمکایا جارہا ہے،الطاف حسین

لندن........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے قومی اسمبلی میںایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گو ڈیل کو فون پر دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے او روفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میںبڑھتی ہوئی لاقا نو نیت کا نوٹس لے اور یم کیوایم کے منتخب اراکین اسمبلی کو سیکیورٹی فراہم کرے ۔بد ھ کی سہ پہر شیخ زائد اسپتال لاہور میں الطاف حسین سے گفتگو کر تے ہوئے رشید گوڈیل نے بتا یا کہ گذشتہ روز انہوں نے لاہور میںپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کی جسکے بعد سے انہیں دھمکی آمیز فون کالز کاسلسلہ شروع ہوگیا جس میں مغلظا ت بکیں جارہی ہیں جو تاحال جاری ہے، ایم کیوایم کے دیگر اراکین اسمبلی کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ محترمہ طاہر ہ آصف کو بھی گذشتہ کئی ماہ سے نامعلوم افراد قتل کی دھمکیاںدے رہے تھے جس پر انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے سیکیورٹی دینے کی درخواست دی لیکن کی درخواستوں پرکوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ رشید گوڈیل نے یہ بھی بتایا کہ لاہور کی مقامی انتظامیہ قاتلانہ حملہ کے اس واقعہ کو ڈکیتی کی واردات کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ حقائق یہ ہیں کہ واقعہ ٹارگٹ قاتلانہ حملہ کی کھلی واردات ہے ۔دریں اثنا الطا ف حسین نے بد ھ کی سہ پہرمحترمہ طاہر ہ آصف کے شوہر میاںآصف او ران کی صاحبزادی کو فون کر کے محترمہ طاہر ہ آصف پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس المناک واقعہ پر مجھے ذاتی طور پر سخت صدمہ پہنچا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ طاہر ہ آصف کو زندگی اور صحت کاملہ عطا فرمائے۔۔علاوہ ازیں الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم سینیٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری رانااشرف ایڈووکیٹ کی سربراہی میںایم کیوایم کے وفدنے حضرت داتاگیج بخش ہجویریؒ کے مزار پرحاضری دی،چادرچڑھائی اورمحترمہ طاہرہ آصف کی سلامتی، صحت یابی وتندرستی کے لئے خصوصی دعائیںکیں۔اس موقع پروفدنے الطاف حسین کی جانب سے زائرین میںلنگربھی تقسیم کیا۔

مزید خبریں :