پاکستان
18 جون ، 2014

پی آئی اے میں 3 ڈائرکٹرز کے شعبہ جات تبدیل

پی آئی اے میں 3 ڈائرکٹرز کے شعبہ جات تبدیل

کراچی........پی آئی اے میں 3 ڈائرکٹرز کے شعبہ جات تبدیل کر دیئے گئے۔ایئرلائن ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر ایچ آر اعجاز مظہر کو ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز مقرر کردیا گیا ،اعجاز مظہر کو شعبہ ہیومن ریسورس میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر ہٹایا گیا ہے، اعجاز مظہر طویل رخصت پر بیرون ملک ہیںجبکہ ڈائریکٹر ٹریننگ انجم امین مرزا کو ڈائریکٹر اسٹورز مقررکیا گیا ہے اور شعبہ ٹریننگ کا اضافی چارج ڈائریکٹر ایم آر او عامرعلی کو سونپ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :