پاکستان
18 جون ، 2014

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمے دار کون؟ تحقیقات کس رخ پر کی جائیں گی؟

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمے دار کون؟ تحقیقات کس رخ پر کی جائیں گی؟

لاہور..........سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمے دار کون؟ تحقیقات کس رخ پر کی جائیں گی؟ 3ہزار افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے حسن محی الدین مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ پولیس سے شاباشی لے کر توڑپھوڑ کرنے والے گلو بٹ کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ سانحے پر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 8افراد جان سے گئے، بہت سے زخمی ہوئے لیکن اس سوال کا جواب نہیں مل رہا کہ اس کا ذمے دار کون ہے۔ پولیس نے 3ہزار افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں علامہ طاہرالقادری کے بیٹے حسن محی الدین مرکزی ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ماڈل ٹاون واقعے کی تحقیقات کے لیے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ایک رکنی ٹربیونل نے کام شروع کر دیا ہے۔ٹربیونل کا سیکریٹریٹ لاہور ہائیکورٹ میں قائم کردیا گیا ہے ۔چیف جسٹس کے اسٹاف آفیسر جواد الحسن کو رجسٹرار مقرر کردیا گیا ہے۔ماڈل ٹاؤن لاہور واقعے کے ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج رائے ایوب نے 14ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 11خواتین ملزمان کو بری کر دیا۔ ادھر لاہور کے تھانا فیصل ٹاون میں پولیس کی مدعیت میں ماڈل ٹاؤن واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،جس میں طاہرالقادری کے بیٹے حسن محی الدین کو مرکزی ملزم نامز د کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور سمیت53 معلوم اور 3 ہزار نامعلوم ملزموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل، کارِ سرکارمیں مداخلت، پولیس سے مقابلے اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :