پاکستان
18 جون ، 2014

19جون 1992ء تاریخ کا سیاہ باب ہے، بُھلایانہیں کیا جاسکتا، الطاف حسین

 19جون 1992ء تاریخ کا سیاہ باب ہے، بُھلایانہیں کیا جاسکتا، الطاف حسین

لندن........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے 19جون 1992ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ جس تحریک میں جانثار ،وفادار اوربہادرکارکنان کالہوشامل ہواسے کامیابی سے ہمکنار ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی 22برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی سازشیں کرنے والے آج خود راندہ درگاہ ہیں لیکن عوام و کارکنان کو ایم کیوایم کے حق پرستانہ مشن ، مقصد اور نظریئے سے دور نہیں کرسکے،19جون 1992ء کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے ہمیشہ یادرکھاجائیگا اس دن ایم کیو ایم کے خلاف بھیانک ریاستی آپریشن کا آغاز کیا گیا،سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے دفاتر پرقبضے کرائے گئے اورریاستی آپریشن کے دوران ہزاروں کارکنان اور ہمدردوں کوبیدردی سے ماورائے عدالت قتل کیا گیا،بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کرزندگی بھر کیلئے معذور بنا دیا گیا،حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں کئی کارکنان کو جلاوطنی کی کربناک زندگی گزارنی پڑی اورآج بھی سینکڑوںکارکنان اسیر ی کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سازشی عناصرجتنی بھی سازشیںکرلیںمتحدہ قومی موومنٹ کوختم نہیںکیاجاسکتا کیونکہ ایم کیوایم کی جڑیںملک بھرمیںپھیل چکی ہے اوریہ تمام کامیابیاںحق پرست شہداء کی لازوال قربانیوںکی مرہون منت ہے ۔ الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جس مشن ، مقصد اورنظریئے کیلئے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیںاس مشن ،مقصد اورنظریئے کے حصول تک پرامن جدوجہدجاری رہے گی اور حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا ۔

مزید خبریں :