پاکستان
19 جون ، 2014

انسدادمنشیات اسمگلنگ :روس ، پاکستان کو ایم آئی35 ہیلی کاپٹردیگا

کراچی… محمدرفیق مانگٹ....... روس پاکستان کومنشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایم آئی35جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔روسی سرکاری خبر رساں اداے کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش میں روسی وفد کے سربراہ ایگورسیواسٹیا نوف نے کہا کہ روس پاکستان کو ایم آئی35لڑاکا ہیلی کاپٹر منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال مشاورت کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان کی انسداد منشیات اسمگلنگ کی ایجنسی کی درخواست پر ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔روسی سرکاری خبر رساں اداے نے پاکستان کی وزرات خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا روس نے کبھی بھی پاکستان پر ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد نہیں کی ۔بھارت میں روسی سفیر نے بھی کہا تھا کہ روس نے پاکستان کو کبھی بھی ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد نہیں کی۔روس کی ایک ہائی ٹیک صنعتی پروڈیوسر اور ایکسپورٹر Rostec کارپوریشن کے سربراہ سرگئی کیچوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر سمیت دیگر فوجی سامان کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے روس کے منصوبوں کے بارے میں کچھ تشویش محسوس کی ہے جو پاکستان کو طویل مدت سے علاقائی حریف سمجھتا ہے روسٹیک کارپوریشن کا کہنا ہے کہ خطے میں بھارت روس کا فوجی تعاون میں روس کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور رہے گا۔

مزید خبریں :