19 جون ، 2014
بنوں......شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکےبنوں آنےوالے افراد کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ جس سے 2بچے،خاتون اور ایک لڑکاجاں بحق اور 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ میران شاہ روڈ پربکا خیل کے مقام پر پیش آیا۔ ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے بنوں آرہے تھے۔ اس دوران موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ حادثہ میں 4افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنےوالےوالوں میں 2بچے،خاتون اور ایک لڑکا شامل ہیں جبکہ زخمی ہونےوالوں 11بچے بھی شامل ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔