پاکستان
19 جون ، 2014

سلمان اقبال،مبشر لقمان، عقیل کریم ڈھیڈی اور نعیم حنیف کےوارنٹ گرفتاری جاری

سلمان  اقبال،مبشر لقمان، عقیل کریم ڈھیڈی اور نعیم حنیف کےوارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد......اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے جیواور جنگ گروپ کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی پر دائرفوجداری استغاثہ میں اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال، اینکر پرسن مبشر لقمان اور عقیل کریم ڈھیڈی اورنعیم حنیف کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج اسلا م آباد (ویسٹ ) واجد علی نے انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن اور انڈی پینڈنٹ نیوزپیپرز کارپوریشن کی جانب سے دائر فوجداری استغاثہ کی سماعت کرتے ہوئے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال،اینکرپرسن مبشر لقمان کے،عقیل کریم ڈھیڈی اور نعیم حنیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں جبکہ دو فریق بیوروچیف اسلام آباد صابر شاکر،بیورو چیف لاہور عارف حمید بھٹی عدالت میں پیش ہونے کی صورت میں دونوں فریقین کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے تمام فریقین کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے فریقین کی عدم حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ درخواست میں موقف کیا گیا تھا کہ تمام فریقین کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 500 اور 501 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید خبریں :