19 جون ، 2014
لاہور......جیو نیوزکی بندش اور لائسنس کی 15 روزہ معطلی کے خلاف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے کارکنوں، صحافیوں،سیاسی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے بھرپور احتجاج کیا۔پیمرا کی جانب سے جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی کے تیرہویں روز بھی لاہور میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جیو نیوز سے اظہار یکجہتی کے لئے بزنس کمیونٹی، مزدور رہنماء، اداکار، وکلاء، سول سوسائٹی کے نمائندے، پارلیمانی لیڈر برائے ثقافت رانا ارشد، پیپلز پارٹی کی رہنماء شاہدہ جبیں، بچے اور طالبات بھی احتجاجی کیمپ کا حصہ بنیں۔جیو کی آواز بند کرنے کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جیو پوری قوم کی آواز ہے،لوگ اس سے پیار کرتے ہیں کیونکہ جیو عوام کی آواز ہے، حق اور سچ کی آواز کی دبانے کی بجائے آزادی کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا جائے۔مظاہرے سے خاور نعیم ہاشمی،فرید اعوان، محمد توقیر،اعجاز مرزا اور خالد فاروقی نے بھی خطاب کیا۔تہذیب رضا کی جانب سے نعت بھی پڑی گئی۔