19 جون ، 2014
پشاور........پشتو زبان کی گلوکارہ گلناز کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔پشتو زبان کی خوبصورت آواز گلناز پشاور میں ہمیشہ کےلئے خاموش کردی گئی۔ دلکش آوازمیں سر بکھیرنےوالی گلوکارہ نے کئی مقبول نغمے گائے۔ مقتولہ گلوکارہ نے ٹی وی پروگراموں میں حصہ لیا اور بیرون ملک ثقافتی شوز بھی کئے۔ کچھ عرصہ قبل گلنازنے پشاور میں ارشد نامی شخص سے چھپ کر شادی کی تھی اور پھر اختلافات شروع ہوئے جس کا اختتام گلوگارہ کی موت کی صورت میں ہوا۔ گلناز کو گلبرگ صدر میں گھر کے اندر قتل کیاگیا۔ پولیس کے مطابق گلوکارہ کاشوہر اس کا قاتل ہے۔ مقتولہ پر اس سے قبل 18نومبر 2013 کو پشاور میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ جس میں مقتولہ کی بھابھی شدید زخمی ہوئی تھی جبکہ پشاور میں ہی پشتو زبان کی سریلی آواز غزالہ جاوید کو 18جون 2012 کی شب والد سمیت قتل کیاگیاتھا۔