پاکستان
21 جون ، 2014

احکامات کے باوجود کیبل آپریٹرز نے جیونیوز کی نشریات بحال نہیں کیں

احکامات کے باوجود کیبل آپریٹرز نے جیونیوز کی نشریات بحال نہیں کیں

کراچی ... پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جیونیوز کی بحالی کے احکامات کے باوجود ملک بھر میں کیبل نیٹ ورکس پر جیو نیوز کی نشریات بدستور بند ہیں۔ چینل کی نشریات6 جون 2014ء کو وزارت دفاع کی شکایت پر معطل کر دی گئی تھیں اور اس پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ 20جون 2014ء کو پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ جیونیوز21 جون 2014ء کورات بارہ بجے سے اپنی نشریات دوبارہ شروع کر سکتا ہے جبکہ کیبل آپریٹرز کا دعویٰ ہے کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ کیبل پرجیونیوز کی نشریات بحال نہ کرکے پیمرا اورسپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریجنل دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تقسیم کارنیٹ ورکس کو مذکورہ بالا تاریخ اور وقت پر جیونیوز کی نشریات کواپنے نمبروں پربحال کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ لیکن کیبل آپریٹرزجیونیوز کی نشریات بدستور بند رکھے ہوئے ہیں جبکہ اے آر وائی نیوز جس کی نشریات ہفتہ کو پیمرا نے معطل کر دیں تھیں کیبل نیٹ ورکس پر اس کی نشریات اب بھی جاری ہیں۔

مزید خبریں :