پاکستان
23 جون ، 2014

طاہرالقادری کی پاکستان آمد، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

طاہرالقادری کی پاکستان آمد، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد..... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے راول پنڈی میں جلسے جلوسوں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے،شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بھی بند کردی گئی ہے،سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں، بارہ کہو میں کنٹینرز لگا کر مری اسلام آباد روڈ بھی بند کردی گئی ہے،جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مسائل کا سامنا ہےاور وہ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، راول پنڈی اور اسلام آباد سے ائیر پورٹ کو جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں،مسافرو ں کے علاوہ کسی کو ائیر پورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں بھی مقررہ وقت سے پہلے پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، وزارت داخلہ نے پیر کو جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جو صبح پانچ بجے سے گیارہ بجے تک معطل رہے گی۔

مزید خبریں :