پاکستان
12 اپریل ، 2012

ڈنمارک بحریہ نے قزاقوں سے 9پاکستانیوں سمیت 12 مغوی رہا کرالیے

ڈنمارک بحریہ نے قزاقوں سے 9پاکستانیوں سمیت 12 مغوی رہا کرالیے

کراچی … صومالیہ کی بحری حدود میں ڈنمارک کی بحریہ نے اغوا کئے گئے 12 مغویوں کو رہا کروالیا، 9 پاکستانی بھی شامل ہیں، کارروائی میں 16 قزاقوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قزاقوں کے قبضے سے چھڑائے گئے 12 مغویوں میں سے 9کا تعلق پاکستان اور3 کا تعلق ایران سے ہے۔ ڈنمارک کی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بدھ کو صومالیہ کی بحری حدود میں ایک مشکوک جہاز کو بحریہ کے ایبسالون بحری جہاز نے روکا، مشکوک جہاز پر 12 افراد کو قزاقوں نے اغوا کیا ہوا تھا،ان افراد کی رہائی کیلئے آپریشن کیا گیا، تاہم واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ رہا کرائے گئے افراد کو ان کے جہاز پر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ قزاقوں کو بحریہ کے جہاز پررکھا گیا ہے،ان افراد کو تقریباً ایک ماہ قبل اغوا کیا گیاتھا۔

مزید خبریں :