پاکستان
27 جون ، 2014

بلوچستان :رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کا ر کا نوٹیفکیشن جاری

 بلوچستان :رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کا ر کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ .........حکومت بلوچستان نے ماہ رمضان کے دوران سرکاری دفاتر میں اوقات کا ر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ رمضان کے دوران سرکاری دفاتر میں اوقات کار ہفتہ میں 5روز کام کرنے والے دفاتر میں پیرتا جمعرات صبح 8بجے تا دوپہر 2بجے اور جمعہ کے روز صبح 8بجے تا دوپہر ایک بجے ہوں گے، جبکہ ہفتہ میں 6روز کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں دفتری اوقات کار پیر تا جمعرات صبح8بجے تادن 1بجے اور جمعہ کے روز صبح 8بجے تا دن 12بجے ہوں گے۔

مزید خبریں :