پاکستان
28 جون ، 2014

انٹرپول نے عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے

انٹرپول نے عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے

لیوآن......انٹرپول نے حکومت پاکستان کی درخواست پر لیاری گینگ وار کے مرکزی کرداروں عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئےہیں۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کا ریڈ وارنٹ11جون کو اور بابا لاڈلہ کا ریڈ وانٹ 12جون کو جاری کیا گیا۔ریڈ وارنٹ میں عزیر بلوچ کو خطرناک ملزم بتایا گیا ہے جس کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1977 اور پیشہ جرائم ہے، ریڈ وارنٹ کے مطابق عزیر بلوچ متحدہ عرب امارات، ایران، عمان اور جنوبی افریقا جا چکا ہے۔ نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے ریڈ وارنٹ کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش 10اکتوبر 1974 ہے، اس کا کوئی پیشہ نہیں لکھا ۔ تاہم اسے ٹارگٹ کلنگ ، بھتا خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث بتایا گیاہے۔ ریڈ وارنٹ کے مطابق بابا لاڈلہ متحدہ عرب امارات اور ایران جاچکا ہے۔

مزید خبریں :