پاکستان
28 جون ، 2014

منڈی بہاؤالدین : ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق

منڈی بہاؤالدین :  ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق

منڈی بہاؤالدین ......منڈی بہاؤالدین میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ جسووال میں پیش آیا۔مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کی کوشش کی ، لیکن اہل خانہ کی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ جس سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مرنےوالوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں ۔ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے ۔

مزید خبریں :