پاکستان
29 جون ، 2014

سانحہ لاہور پر سیاسی دکان داری کی کوشش ہو رہی ہے،رانا مشہود

سانحہ لاہور پر سیاسی دکان داری کی کوشش ہو رہی ہے،رانا مشہود

لاہور.....پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نےکہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاسی دکان داری چمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سانحے کی تحقیقات کے لیے ٹیم بنا دی گئی ہے۔ تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے۔ رانا مشہود کا کہنا ہے کہ آج کی اے پی سی میں شریک جماعتوں کو عواممسترد کر چکے ہیں جبکہ اے پی سی میں وہ جماعتیں شریک تھیں جن کانام طاہر القادری کوبھی نہیں معلوم۔پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ذمے داروں کو سزا دینے کاعہدکرچکے ہیں، سانحے کی تحقیقات کے لیے ٹیم بنا دی گئی ہے۔ تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :