پاکستان
29 جون ، 2014

ضرب عضب میں شہید لانس نائیک ذکاءاللہ کامونکی میںسپرد خاک

ضرب عضب میں شہید لانس نائیک ذکاءاللہ کامونکی میںسپرد خاک

کامونکی......آپریشن ضرب عضب میں وزیر ستان کے مقام پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران شہید ہونے والے لانس نائیک 28 سالہ ذکاءاللہ کو فوجی اعزات کے ساتھ کامونکی میں سپرد خاک کر دیا گیا، شہید ذکاء اللہ کے والد کا کہنا ہے ملک کی خاطر میرے سارے بیٹے قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔کامونکی جی ٹی روڑ پر نعرہ لگانے والوں نے سبز ہلالی پرچم میں لپٹا شہید ذکاء اللہ کا جسد خاکی کندوں پر اٹھا رکھا ہے اور ایک جلوس کی شکل میں جنازہ گاہ کی طرف لے جایا گیا ،شہید کو کندھا دینے والوں میں بوڑھے نوجوان سبھی شاملتھے اور انکا جذبہ دیدنی تھا ۔ شہید ذکاء اللہ کی نماز جنازہ میں فوجی افران سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :