29 جون ، 2014
تربت......تربت کی تحصیل دشت میں مسلح افراد نے لیویز تھانہ کھڈان پر حملہ کرکےایک کمرے کو آگ لگادی جبکہ ایک اہل کارکو بھی اغوا کرکے لے گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل دشت کے علاقے کھڈان میں مسلح افراد نے لیویزتھانہ پر حملہ کردیا ، اس موقع پر تھانے کے رہائشی کمرے کو آگ لگادی،بعد ازاں مسلح افراد نے ایک اہل کارکو بھی اغوا کرکے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی، دو روز قبل دشت کے ہی علاقے بلنگور تھانے میں مسلح افراد نے حملہ کیا تھا ،تھانے کے باہر موجود شیلٹر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہوگئے تھے، دونوں واقعات میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔