پاکستان
29 جون ، 2014

قادری کی سیاسی پارٹیوں کی اے پی سی نہیں کہہ سکتے،زاہد خان

قادری کی سیاسی پارٹیوں کی اے پی سی نہیں کہہ سکتے،زاہد خان

پشاور.....عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہےکہ طاہر قادری کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہو گی۔اگر سیاسی مسائل پر بات نہیں تو ایسی آل پارٹیز کانفرنس کس مقصد کے لیے بلائی گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری کی کانفرنس میں پارلیمانی حیثیت کی حامل کتنی پارٹیاں شریک ہیں ،ایسی کانفرنس کو سیاسی پارٹیوں کی اے پی سی نہیں کہہ سکتے۔ بیان کے مطابق اگر طاہر القادری یہ کہتے ہیں کہ کانفرنس میں سیاسی بات نہیں صرف سانحہ لاہور پر بات ہو گی تو سانحہ لاہور پر تو پہلے ہی تمام سیاسی پارٹیاں مذمت کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :