29 جون ، 2014
کراچی .........کراچی پولیس نے رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان تیارکر لیا ہے، تینوں زونز کے علیحدہ پلان تشکیل دیئے گئےویسٹ زون میں کھلے مقامات سمیت مساجد، امام بارگاہوں پر ہونے والے تمام اجتماعات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال اور نفری کی کمی کے پیش نظر تینوں زونل ڈی آئی جیز نے کراچی پولیس چیف سے اضافی نفری طلب کر لی ہے۔حساس مساجد، امام بارگاہوں،جماعت خانوں اورکھلے مقامات پر اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ کھلے مقامات پر ہونے والےتراویح سمیت دیگر اجتماعات کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئرنس لاذمی قرار دے دی گئی۔ساوتھ زون میں 889مساجد، 50امام بارگاہیں ہیں جبکہ 27کھلے مقامات پر اجتماعات ہوں گے، سیکیورٹی پلان کے تحت 90 مساجد، 4 امام بارگاہوں جبکہ کھلے مقام پر ہونے والے تراویح کے ایک اجتماع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ویسٹ زون میں 1511مساجد،96 امام گارہیں اور 2 جماعت خانے ہیں جبکہ 185کھلے مقامات پر تراویح کے اجتماعات ہوں گے۔ ویسٹ زون میں تمام مساجد، امام بارگاہوںاور کھلے اجتماعات کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔ایسٹ زون میں 1690 مساجد، 161 امام بارگاہیں اور 483 مدارس ہیں جن میں سے 580 مساجد، 48 امام بارگاہیں اور 120 مدارس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، ایسٹ زون میں 143کھلے مقامات پر تراویح کے اجماعات منعقد کیے جائیں گے جن میں سے 5 مقامات کو انتہائی حساس جبکہ 82 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال اور نفری کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تینوں زونل ڈی آئی جیز نے کراچی پولیس چیف سے اضافی نفری طلب کر لی ہے۔