29 جون ، 2014
اسلام آباد..........بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین نے شمالی وزیرستان آپریشن کے آئی ڈی پیزکے لیے پچاس کروڑ روپے امداد کا اعلان اور ایک لاکھ متاثرین کی مکمل دیکھ بحال کی پیشکش کی ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین کا کہنا تھا کہ وہ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے ماڈل ولیج بنا کردیں گے ۔ ملک ریاض نے اپیل کی کہ حکومت اور عسکری ادارے ان کے موبائل ہسپتال اورساڑھے چھ سو افراد پر مشتمل مختلف امدادی ٹیموں کو متاثرین تک رسائی دیں،ان کا کہنا تھا کہ انکے 75فیصد اثاثے فلاحی کاموں کے لیے مختص ہیں اور وہ یہ کام کسی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر کررہے ہیں دیگر مخیر حضرات بھی آگے آئیں( ملک میں 4سو 72 امیر ترین افراد کو آگے بڑھ کر متاثرین کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کرناچاہیے اس نیک کام کے لیے اگر کوئی اور بھی آگے آنا چاہتا ہے تو میں اپنا پیسہ اسکے اکاونٹ میں ڈالنے کے لیے تیار ہوں)ایک سوال کے جواب میں ملک ریاض نے کہا کہ وہ ٹیکس دیتے ہیں اسی لیے انہوں نے پچاس کروڑروپے امداد کا اعلان کیا ہے حکومت کو چاہیے کہ جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے وہ انہیں پکڑے۔