پاکستان
29 جون ، 2014

پی آئی اے کے بیڑے میںنیا طیارہ شامل ،وزیر اعظم نے معائنہ کیا

پی آئی اے کے بیڑے میںنیا طیارہ شامل ،وزیر اعظم نے معائنہ کیا

اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے بیڑے میں شامل نئے طیارے ائیر بس اے 320 کا معائنہ کیا اور پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعظم نوازشریف پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل نئے طیارے کے معائنے کے لئے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پہنچے۔جہاں مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ایئر بس اے 320 میں 180 مسافروں کے بیٹھنےکی گنجائش ہے۔فرانس کی کمپنی کا تیار کردہ طیارہ 6 سال کی لیز پر لیا گیا ہے۔ جو منگل سے باقاعدہ کمرشل پروازوں کا آغاز کرے گا ۔نئے طیارے سے اندرون ملک اور مشرق وسطیٰ کے مسافر مستفید ہونگے۔

مزید خبریں :