پاکستان
29 جون ، 2014

سرگودھا میں پرانی دشمنی پر زمیندار سمیت 2 افراد قتل

سرگودھا میں پرانی دشمنی پر زمیندار سمیت 2 افراد قتل

سرگودھا ......سرگودھا کے نواحی علاقہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے زمیندار سمیت 2 افراد کو قتل کردیا ہے۔ سرگودھا کے نواحی قصبہ کوٹ مومن میں 8 مسلح افراد نے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کردی جس کے باعث علاقہ کے زمیندار محمد خان اور نوجوان نوید جاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگئے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں ،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :