13 اپریل ، 2012
اسلام آباد… مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن کے بعض علاقوں میں بارش جاری ہے۔ سندھ اور بلوچستان بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں بارش اورمیدانی علاقوں میں موسم ابرآلود ہے،چترال اورگردونواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ،ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا ،غذرکے پہاڑوں پر برف باری اور نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ رک گیاہے،فیصل آباد گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ حیدرآباد میں گذشتہ روز گردآلود ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ،گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور حیدرآباد میں 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ آج نوابشاہ میں 44،تربت اور حیدرآباد میں 43،سبی،لاڑکانہ اور سکھر میں42،کراچی اور گوادر میں38،لاہور میں34،اسلام آباد اور پشاور میں 32ڈگری رہنے کا امکان ہے۔