پاکستان
30 جون ، 2014

خیرپور میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ ،سرکاری اسلحہ چھین کر فرار

خیرپور میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ ،سرکاری اسلحہ چھین کر فرار

خیرپور.....خیرپور میں مسلح افراد پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ مسلح افراد نے کوٹ لالو تھانے کی جلالجی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیااور وہاں تعینات دونوں اہلکاروں پر تشدد کے بعد انہیں باندھ کر پولیس چوکی کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے۔ملزمان اہلکاروں سے سرکاری ہتھیار،موبائل فون اور نقد رقم بھی لے گئے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکا بندی کر دی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :