پاکستان
30 جون ، 2014

میرانشاہ میں زمینی کارروائی شروع کردی گئی،آئی ایس پی آر

میرانشاہ میں زمینی کارروائی شروع کردی گئی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی......پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔آئی ایس پی آرکےمطابق شہری آبادی کے انخلا کے بعد میرانشاہ میں زمینی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق زمینی کارروائی آج صبح شروع کی گئی۔فوج کے جوانوں نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔گزشتہ 15 روز میں دہشت گروں کے 61 ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔ آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ آپریشن ضرب عضب میں 17 فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔پندرہ روز سے جاری آپریشن میں اب تک 376 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔اب تک 19 دہشت گردوں نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ادھر ڈی آئی خان اور ٹانک میں متاثرین میں سامان کی تقسیم جاری ہے۔ آئی ایس پی آرکا کہناہے کہ اب تک راشن کے 30 ہزار پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :