30 جون ، 2014
لاہور.....وزیرقانون پنجاب رانا مشہود کا کہناہےکہ جتنا پیسہ جلسے جلوسوں پر لگایا جارہاہے ، کاش آئی ڈی پیز پر خرچ کیا جاتا، 14 اگست کو پاک فوج سے یک جہتی کا پیغام دیا جانا چاہیے ۔ احتجاج کرنے والے غیر ملکی آقاؤ ں کی زبان بول رہے ہیں ۔جتنا پیسہ جلوسوں پر لگایا جارہاہے کاش آئی ڈی پیزپر خرچ کیا جاتا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان 14اگست کو سونامی کے ذریعے پاکستان کی آزادی کوغلامی میں بدلناچاہتےہیں۔عمران خان کو جلسوں پر پیسہ خرچ کرنے کی بجائے یہ رقم آئی ڈی پیز کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنی چاہیے۔عمران خان ،طاہر القادری اور شیخ رشیدغیر ملکی آقائوں کی زبان بول رہے ہیں۔ یہ لوگ جلسوں میں چند ہزار افراد لے جاکر بیس کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ نہیں کرسکتے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت میں نکلیں۔طاہرالقادری خود ہی اپنے خلاف ہیں حکومت کو ان کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔شیخ رشید پاکستانی سیاست میں وہ گدھ ہیں ،جومردارکھاتے رہے ہیں۔