پاکستان
13 اپریل ، 2012

سیاچن میں امدادی کارروائیوں کو 7واں روز

سیاچن میں امدادی کارروائیوں کو 7واں روز

اسکردو… سیاچن کے گیاری سیکٹر میں 7روز قبل برفانی تودے تلے دبنے والے 124افسران اور جوانوں سمیت 135افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائی جاری ہے سیاچن کے گیاری سیکٹر میں 7ویں روز بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ساڑھے 5سو سے زائد سولین اور فوجی جوان امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ برفانی تودے میں دبے ہوئے جوانوں کو نکالنے میں مدد فراہم کرنے لئے جرمنی اور سوئزلینڈ کی ٹیمیں بذریعہ سڑک اسکردو پہنچ گئیں ہیں اور آج کسی بھی وقت جرمنی کی6 اور 3رکنی سوئز ٹیم گیاری سیکٹر روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں :