30 جون ، 2014
کراچی.......رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز پاکستان کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہو گیا ہے۔بنگلادیش، افغانستان، ایران اور عراق سمیت مختلف اسلامی ممالک میں فرزندان اسلام نے آج اپنا پہلا روز ہ رکھا۔ بھارت میں بھی آج پہلا روزہ تھا۔ جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج دوسرا روزہ تھا۔ امریکا، برطانیہ، چین،انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور فلسطین میں بھی کل پہلا روز رکھا گیا تھا۔