پاکستان
30 جون ، 2014

متحدہ کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات،جلسے میں شرکت کی دعوت

متحدہ کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات،جلسے میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد.......متحدہ قومی موومنٹ نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کو چھ جولائی کو کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے،اس حوالے سے راولپنڈی میں ایم کیو ایم کے وفد نے شیخ رشید سے ملاقات کی، اس موقع پر سینیٹر بابر غوری نے کہا کہ وہ شیخ رشید کو فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے چھ جولائی کو کراچی میں جلسے میں شرکت کی دعوت دینے آئے ہیں، پرویز رشید، اعتزاز احسن اور دیگر رہنماوں کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے، بابر غوری نے کہا کہ شیخ رشید سے ملاقات کا ایجنڈا سیاسی نہیں ہے، شیخ رشید نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوں، کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے جلسےمیں شرکت کروں گا۔

مزید خبریں :