30 جون ، 2014
لاہور.........لاہوریوں کے کھابے تو ویسے ہی بڑے مشہور ہیں،اوپر سے پہلا روزہ اور افطاری کی تیاریاں۔ آج بازاروں میں خریداری کے لیے لوگوں کا رش دیکھنے والا تھا۔ماہ رمضان شروع ہوتے ہی لاہور میں سموسوں ، پکوڑوں اورکچوریوں کےروایتی ریستورانوں کیساتھ جگہ جگہ نئے پوائنٹس بھی کھل جاتے ہیں جہاں چٹ پٹی اشیاء کی خریداری کیلیے بھرپوررش لگ جاتا ہے ،دہی بڑے،آلو چنے اور فروٹ چاٹ میں بھی کئی فوڈ پوائنٹس نے خود کو منوا رکھا ہے ،جہاں لوگ کھچے چلے آتے ہیں ،دکانداروں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ایسی چیزیں زیادہ مقدار میں تیار کی جاتی ہیں،کھٹے میٹھے پکوانوں میں بھی لاہوریے ثانی نہیں رکھتے،پہلی افطاری کے موقع پرتو ان دکانوں پر بےحد رش دیکھنے میں آیا ،خریداروں کا کہنا تھا کہ گھروں میں خصوصی تیاریوں کے ساتھ بازار کی چیزیں شامل نہ ہوں تو افطاری کا مزہ نہیں آتا،روزے کی افطاری دینی فریضہ ہے تو کھانے پینے میں اعتدال بھی انہی تعلیمات کا حصہ ہے،روزہ تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے،اسی لئے علماء کرام اور ڈاکٹراس امر پر متفق ہیں کہ کہ روزے دار کھانے پینے کے دوران احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔