پاکستان
30 جون ، 2014

رمضان میں پنجاب میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کے اوقات تبدیل

رمضان میں پنجاب میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کے اوقات تبدیل

لاہور........رمضان المبارک کےدوران پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کے اوقات تبدیل کر دیئےگئے،اس ماہِ مقدس میں ہفتے میں48گھنٹے کی بجائےصرف18گھنٹے سی این جی اسٹیشنز کھلا کریں گے۔ محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کےترجمان کےمطابق یہ فیصلہ سحری اور افطاری کےاوقات میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی مسلسل فراہمی کےپیشِ نظر کیاگیاہے،فیصلے کےمطابق رمضان المبارک کےدوران پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز پیر اور جمعرات کے دنوں میں صبح 6سے سہ پہر3بجے تک کھلا کریں گے۔رمضان کے بعد فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔

مزید خبریں :