30 جون ، 2014
ریوڈی جنیرو.......برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2014 کے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس نے نائیجیریا کو دو صفر سے شکست دے دی جس کے بعد فرانس کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔فرانس کے پاؤل بوگبا نے 79ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ جوزف یوبو نے آخری لمحات میں گول کر کے فرانس کی جیت پر مہر ثبت کردی۔