پاکستان
30 جون ، 2014

جیو نیوز کی نشریات مکمل بحال نہ ہونے پر پشاور میں احتجاجی کیمپ

جیو نیوز کی نشریات مکمل بحال نہ ہونے پر پشاور میں احتجاجی کیمپ

پشاور......پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر جیونیوزکی نشریات بحال نہ ہونے پرپشاورمیں احتجاجی کیمپ لگایاگیا۔پشاور پریس کلب میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں صحافیوں کی کثیرتعدادشریک ہوئی۔صحافی پمرا کے فیصلے اور سزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود جیو نیوز کی نشریات بحال نہ کرنے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ احتجاجی کیمپ سے خطاب میں صحافی رہنماؤں نے کہا کہ صحافت کی آزادی ان کی طویل جدوجہد کا ثمر ہے اور صحافی اپنی آزادی کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جیو نیوز کی نشریات مکمل طور پر بحال ہونے تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :