30 جون ، 2014
لاہور......جیونیوز مکمل بحال نہ ہونے اور جنگ گروپ کے خلاف اقدامات پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔پی ایف یو جے کی کال پر لاہور پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شریک سینئر صحافیوں نے جمہوری دور میں اظہار رائے کی آزادی کے خلاف کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔احتجاجی کیمپ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اور وکلاء بھی شریک ہوئے۔انہوں نے جیو نیوز اور جنگ گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔کیمپ میں اعلان کیا گیا کہ جیو نیوز کی مکمل بحالی اورجنگ گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خاتمے تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔