30 جون ، 2014
اسلام آباد........مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمے دار موجودہ حکومت ہو گی ۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر سردار یعقوب ناصر کا کہنا ہے کہ ٹانگیں کھینچنے والے ناکام ہوں گے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرعمران ظفر لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب یاد آیا کہ مفاہمتی پالیسی کیا ہوتی ہے۔