30 جون ، 2014
اسلام آباد......اگلے24سے 36گھنٹوں کےدوران ملک میں مون سون بارشیں شروع ہوجائیں گی، گرمی میں بھلاکتنی کمی ہوگی؟ بارشیں کہاں کہاں ہونےوالی ہیں؟موسم گرما اورلمبےروزےلیکن پریشان نہ ہوں اب زیادہ۔ ایک خبرایسی ہے کہ آپ کےمنہ پرپانی پھرنےوالا ہے۔ جی ہاں اب کی بار محکمہ موسمیات نےپکی خبریہ دی ہے کہ اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشیں شروع ہو جائیں گی ۔اگلے دو روز کے دوران راول پنڈی ،اسلا م آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، بعض مقامات پرتوابرکرم خوب برسنےوالاہے ۔ بدھ اور جمعرات کوبالائی ، شمالی علاقوں گلگت بلتستان اور چترال کے ساتھ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔سندھ اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم بتدریج خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بار ش کا اثر میدانی علاقوں پر بھی پڑے گا اور وہاں گرمی کی شدت میں قدرے کمی ہوجائے گی۔ پنجاب میں چاول کے کاشت کاروں کے لئے بھی اچھی خبر یہ ہے کہ وہاں رواں ہفتے اچھی بارش کی توقع ہے ۔جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں کپاس کی کاشت کے علاقوں میں رواں ہفتے موسم خشک رہے گا ۔