پاکستان
13 اپریل ، 2012

پشاور :طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور… لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کے حکومتی اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے۔پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شہری علاقوں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹوں سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں فنی خرابی کے بہانے چھ سے آٹھ گھنٹوں تک بجلی بندکردینے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں :