پاکستان
01 جولائی ، 2014

عبدالرشید غازی قتل کیس، مشرف کو آج حاضری سے استثنا مل گیا

عبدالرشید غازی قتل کیس، مشرف کو آج حاضری سے استثنا مل گیا

اسلام آباد.....ایڈیشنل سیشن جج نے عبد الرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر تے ہوئے 23 جولائی کو عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہےکہ پرویز مشرف آئندہ سماعت پرپیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف سیکیورٹی وجوہات کی وجہ میں پیش نہیں ہو سکتے، انہیں حاضری سے استثنا دیا جائے۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے دلائل میں کہا کہ ہم پرویز مشرف کی مستقل نہیں بلکہ آج کی حاضری سے استثنا چاہتے ہیں۔ ان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف حرکت نہیں کر سکتے۔ وکیل پرویز مشرف نے استدعا کی گئی کہ کیس کو 3 ہفتے کے لئے ملتوی کیا جائے۔ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا ئی گئی،پرویز مشرف کی رپورٹ آغا خان اسپتال کراچی کے 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے تیار کی ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے 23 جولائی کو پرویز مشرف کو اپنے دونوں ضامنوں سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :