پاکستان
01 جولائی ، 2014

ایک ہفتے میں چیف الیکشن کمشنرکا نام تجویز کر دیں گے،خورشید شاہ

ایک ہفتے میں چیف الیکشن کمشنرکا نام تجویز کر دیں گے،خورشید شاہ

اسلام آباد......قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنرکےلیے نام مانگے ہیں،چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےلیے وزیراعظم سے بات بھی ہوئی ہے،پارٹی اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد نام وزیراعظم کو بھجوا دیں گے،اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ امید ہے ایک ہفتے میں وزیر اعظم کو چیف الیکشن کمشنرکا نام تجویز کرکے بھجوا دیں گے۔خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی صلاحات کمیٹی کےلیےاپنےنام جلداسپیکرکوبھجوادیں گے،انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تحفظ پاکستان بل سینیٹ کے بعدقومی اسمبلی میں اتفاق رائےسےپاس ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :