پاکستان
01 جولائی ، 2014

مشرف ای سی ایل کیس:وفاق کی اپیل منظور کرنیکا تحریری فیصلہ جاری

مشرف ای سی ایل کیس:وفاق کی  اپیل  منظور کرنیکا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد.....سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف وفاق کی اپیل منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فریقین سے پانچ سوالات پر قانونی رائے مانگ لی گئی۔چار صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جسٹس ناصر الملک نے تحریر کیا۔ فیصلے میں فریقین سے قانونی رائے مانگی گئی ہے کہ آیا 8 اپریل 2013 کا عدالت عظمیٰ کا حکم نامہ عبوری نوعیت کا تھا؟ کیا سندھ ہائی کورٹ کو ای سی ایل کا نوٹی فی کیشن معطل کرنے کا اختیار تھا؟کیا 8 اپریل کا حکم نامہ تین جولائی 2013کے حکم نامے میں ضم ہو چکا تھا ؟کیا عدالتی حکم معطل کیے بغیر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟

مزید خبریں :